ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید آسان بنائی جائے
مکرمی! بہت سے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس موجودہ رہائشی ضلع کی بجا ئے دوسرے اضلاع کے بنے ہوئے ہیں لیکن حکومت پنجاب کے محکمہ موٹر لائسنسنگ اتھارٹی کے قوانین کی روشنی میں ڈرائیونگ لائسنس اُسی ضلع سے تجدید ہو سکتا ہے جہاں سے وہ جاری ہوا ہے جب کہ اِس سے قبل کسی بھی ضلع کا بنا ہوا ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی پوسٹ آفس سے تجدید ہو سکتا تھا لیکن ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائیزڈ ہونے کے بعدآسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں حالانکہ ڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائیزڈ ہونے کے بعدانٹرنیٹ کے ذریعے فوری چیکنگ کے بعدپنجاب کے کسی بھی ضلعی موٹر لائسنسنگ اتھارٹی کے آفس میں ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کی حاضری میڈیکل رپورٹ یا بنک میں تجدید فیس وصول کرنا ممکن ہوسکتا ہے جب کہ تجدید کی دستاویزات محکمانہ طورپرکمپیوٹر سسٹم کے ذریعے سکینگ کر کے بذریعہ انٹر نیٹ یا ڈاک متعلقہ ضلع کو بھیجی جا سکتی ہیں جس کے لئے لائحہ عمل اور احکامات کی ضرورت ہے جب کہ تجدید شدہ ڈرائیونگ لائسنس وہی ضلعی اتھارٹی جہاں سے پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوا تھا بذریعہ ڈاک موجودہ جاری طریقہ کار کے مطابق لائسنس ہولڈر کے گھر پہنچا سکتی ہے اس طرح شہریوں کی مشکلات وقت اورسفر کے اخراجات کی بچت ہو گی میری ھوم ڈیپاٹمنٹ اور وزارت لاء اینڈ پارلیمنٹیرین افئیرسے اپیل ہے کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات بروئے کارلائے جائیں ۔
(زاہد رؤف کمبوہ، غلہ منڈی گوجرہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)