ایل ڈی اے کے خالی پلاٹوں پر قبضہ مافیہ کی خطرناک سرگرمیاں

ایل ڈی اے کے خالی پلاٹوں پر قبضہ مافیہ کی خطرناک سرگرمیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی!ایل ڈی اے کے خالی پلاٹوں پر قبضہ مافیا بھرپور آزادی سے خطرناک سرگرمیوں سے قوم و ملک کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے، اس نے خارش زدہ کتے پال رکھے ہیں، بے شمار بھیڑ بکریاں گائیں بھینس گدھے کبوتر پال رکھے ہیں، اور منشیات چوری ڈاکہ قتل جیسے سنگین جرائم کرتے ہیں، اگر وہ کسی کے پلاٹ میں بیٹھے ہیں تو مالک کو اس پلاٹ کی ضرورت نہیں ہے، فوری طور پر کینسل کردیں، دوسرے وہ اس عذاب سے نہیں گذر رہا، جس کا سامنا یہاں کے مقامی لوگ کررہے ہیں۔


دوسرے پی ایچ اے سوسائٹی کو خوبصورت بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے، مگر افسوس قبضہ مافیا کے مویشی آزادی سے چرتے پھرتے ہیں، حکومت کی پودے درخت لگانے کی سکیموں کو برباد کردیتے ہیں، اگر انہیں منع کریں تو مارنے پر اتر آتے اور دھمکیاں دینے لگتے ہیں، غربت کے نام پر تمام سہولتیں حاصل کرتے ہیں، ان کی آبادی خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے، جو معاشرے کے لئے خرابی کا باعث بن رہی ہے، امید ہے ان کو اپنے علاقے مرید کے و دیگر علاقوں میں جہاں ان کے ذاتی مکانات ہیں وہاں جانے کے احکامات جاری کرکے لاہور پر آبادی کے دباؤ کو کم کریں گے۔
(کنور عبدالماجد خان آفیس نمبر 1مصطفیٰ ٹاؤن لاہور)

مزید :

رائے -اداریہ -