سب کو ’’ووٹ کوعزت دو ، کا بیانیہ آگے لیکر چلنا چاہئے ،مشاہد حسین

سب کو ’’ووٹ کوعزت دو ، کا بیانیہ آگے لیکر چلنا چاہئے ،مشاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آج کل مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ تمام جماعتوں کو ووٹ کوعزت دو ، کے بیانیے کو آگے لے کر چلنا چاہے ووٹ کو عزت دو ، قومی بیانیہ بن گیا ہے، نواز شریف سندھ میں مقبول لیڈر ہیں ،نواز شریف دلیری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ نواز شریف نے تسلیم کیا میموگیٹ معاملے پر عدالت نہیں جانا چاہئے تھا۔ ملک میں سی پیک سے متعلق کافی کام ہو ئے، الیکشن میں ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہئے ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہاہے ووٹ کو عزت دو ایک قومی بیانیہ بن چکا ہے۔ خوش آئندہ بات ہے کہ پاکستان میں سیاسی مزاحمت کا آغاز ہو چکا ہے او رعوامی سطح پر اس کو پزیرائی مل رہی ہے ۔ ووٹ کو عزت دو ،، یہ بیانیہ صرف نواز شریف اور ن لیگ کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا بیانیہ بن چکا ہے ۔ ایاز لطیف پلجیونے میرے ہاتھ پیغام بھیجا ہے کہ میاں صاحب کو سندھ کے عوام ایک مقبول لیڈر مانتے ہیں اس کی وجہ نواز شریف تمام مشکلات کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -