خواجہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ درخواست کی سماعت، عدالت کا دونوں پارٹیوں کے وکلا کو بحث کا آخری موقع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے دونوں پارٹیوں کے وکلا کو بحث کا آخری موقع دے دیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پربحث نہ کی گئی توقانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افتخاراحمد نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن درج نہیں کیاجارہا،وزیر ریلوے کابیان قابل دست اندازی جرم ہے اورپولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔
عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسعدرفیق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔
عدالت نے دونوں پارٹیوں کے وکلاکوبحث کاآخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پربحث نہ کی گئی توقانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔