عمران خان کی طرف سے پارٹی سے نکالنے کا اعلان ہونے کے بعد ووٹ بیچنے والے اراکین بھی میدان میں کود پڑے، ایسا فیصلہ سنا دیا کہ پوری پی ٹی آئی پریشان ہوجائے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔

عمران خان کی طرف سے پارٹی سے نکالنے کا اعلان ہونے کے بعد ووٹ بیچنے والے ...
عمران خان کی طرف سے پارٹی سے نکالنے کا اعلان ہونے کے بعد ووٹ بیچنے والے اراکین بھی میدان میں کود پڑے، ایسا فیصلہ سنا دیا کہ پوری پی ٹی آئی پریشان ہوجائے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی نے سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں شوکاز نوٹس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بعض ارکان نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  دو روز قبل ق لیگ میں شامل ہونیوالے ایم پی اے جاوید نسیم  نے  بتایا کہ مجھ سمیت کئی ارکان نے عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت تو تین سال پہلے انھیں پارٹی سے نکال چکی ہے لٰہذا ان پر پی ٹی آئی کا ڈسپلن کہاں سے لاگو ہوتا ہے، عمران خان نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی۔ ان کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

عارف یوسف نے کہا کہ صبح تک میرا نام لسٹ میں شامل نہیں تھا لیکن آخری وقت میں نام شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ہمیشہ پارٹی پالیسی کی پاسداری اور سینٹ الیکشن میں پارٹی ہدایات کے مطابق پارٹی کے نامزد امیدوار کو ہی ووٹ دیا، جلد حقائق سامنے لائیں گے اور نوٹس کا جواب دیں گے۔ایم پی اے یاسین خلیل نے کہا کہ میں نے سینٹ انتخابات میں ووٹ نہ تو بیچا ہے اور نہ ہی پارٹی سے غداری کی ہے، الزامات مسترد کرتا ہوں اور اس کے خلاف ہر فورم پر جاؤں گا۔

چترال سے خاتون رکن فوزیہ بی بی نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں جو ڈرامہ ہوا وہ حقیقت سامنے آنی چاہیے، عمران خان کو حقائق کا علم نہیں، پرویزخٹک کو خود معلوم نہیں کہ کس کا ووٹ کسے گیا تو وہ کیا تحقیقات کریں گے، فیصلے کیخلاف عدالت جاؤں گی۔

نرگس علی نے کہا کہ پہلے شوکاز نوٹس جاری ہونا چاہیے تھا پھر نام آتا، صوابی سے خاتون رکن نسیم حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ان سے پرانا بدلہ لیا ہے، ابھی عدالت جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، شوکاز نوٹس کابھرپور جواب دوں گی۔

ایم پی اے زاہد درانی نے کہا کہ انہیں ایم پی اے قربا ن علی کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، ووٹ ایوب آفریدی کو دیا، عدالت سے بھی رجوع کرنے کا ارادہ ہے، عبید خان مایار نے کہا کہ ہم نے ووٹ نہیں بیچا، ساتھیوں نے سازش کی ہے، عدالت جاؤں گا اور وہ بھی اکیلے نہیں دیگر ایم پی ایز کے ساتھ مل کر عدالت سے رجوع کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق   سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں ان تمام ارکان اسمبلی کے نام ہیںجنھوں نے پیسوں کے عوض اپناووٹ تحریک انصاف کے بجائے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو دیا۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ تحریک انصاف کے30ارکان کو ہارس ٹریڈنگ ڈیل کی پیشکش ہوئی جن میں 15ارکان صوبائی اسمبلی کو ووٹ کے بدلے پیسے دیے گئے جبکہ ایک رکن نے ڈیل کے بعداپناارادہ بدل دیا۔ووٹ کے بدلے ناصرف پی ٹی آئی بلکہ اے این پی اورقومی وطن پارٹی کے ارکان کوبھی رقم دی گئی، اس سارے عمل میں ایک ارب 20 کروڑ روپے تقسیم ہوئے اورتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے 60کروڑروپے وصول کیے۔

مزید :

قومی -سیاست -