’’ ہم بھی آپ سے سیکھنا چاہتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ وہ ملک جس نے پاک فوج کے تجربات سے سیکھنے کا عندیہ دیدیا مگر کیا کچھ ؟ تفصیلات منظرعام پر
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ازبکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے حکومتی وفد نے ملکی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری وکٹر ولادی میرووچ کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ازبک وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج علاقائی امن و سلامتی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی اور ہمارے علاقائی امن و سلامتی سے زیادہ کچھ مقدم نہیں ہے۔
ملاقات میں ازبک وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا عندیہ دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی روابط، تجارت، سیکیورٹی اور فوجی تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی سیکیورٹی کے لیے ازبکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے، پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرنا قابل تحسین ہے ۔