’’ یہ چیز تو قدیم ہندوستان کی ایجاد ہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ بھارتی ریاست تری پورہ کے وزیراعلیٰ کا ایسا دعویٰ کہ انٹرنیٹ صارفین سر پکڑے رہ جائیں گے

’’ یہ چیز تو قدیم ہندوستان کی ایجاد ہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ بھارتی ریاست تری پورہ کے ...
’’ یہ چیز تو قدیم ہندوستان کی ایجاد ہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ بھارتی ریاست تری پورہ کے وزیراعلیٰ کا ایسا دعویٰ کہ انٹرنیٹ صارفین سر پکڑے رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تری پورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار نے عقل سے عاری ایسا بیان جاری کیا ہے کہ دنیا حیران ہو گئی، بولے سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ قدیم ہندوستان کی ایجاد ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کمپیوٹر کے استعمال پر کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ موصوف دور کی کوڑی لے آئی، مہا بھارت کی جنگ کے دوران سنجے نے دھرت راشٹر کو جنگ کا آنکھوں دیکھا احوال سنایا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ بھی تھا اور سیٹلائٹ بھی۔

وزیر اعلیٰ نے نہ صرف دعویٰ کیا بلکہ اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہبھارتی کلچر ایک سائنس ہےاور میرا بھارت سب سے مہان ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ برس قبل گنیش کا تعلق سائنس سے جوڑتے ہوئے کہا تھا کہ قدیم ہندوستان نے پلاسٹک سرجری پر مہارت حاصل کر لی تھی۔