سپریم کورٹ پشاور رجسٹری :چیف جسٹس پاکستان کا سرکاری اور سیاسی شخصیات کی سکیورٹی ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری :چیف جسٹس پاکستان کا سرکاری اور سیاسی شخصیات کی ...
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری :چیف جسٹس پاکستان کا سرکاری اور سیاسی شخصیات کی سکیورٹی ہٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں پروٹوکول کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام سرکاری اور سیاسی شخصیات کی اضافی سکیورٹی ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پشاور رجسٹری میں پروٹوکول کیس کی سماعت کی ، آئی جی خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہو ئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سے استفسار کیا کہ پروٹوکول کے نام پر کتنے لوگوں کو سکیورٹی دی جا رہی ہے اورصوبے میں کتنے لوگوں کے پاس سکیورٹی موجود ہے ۔
آئی جی نے بتایا کہ صوبے میں3 ہزار اہلکار ذاتی سکیورٹی پر معمور ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جن کے پاس سب کچھ ہے وہ اپنے لئے سکیورٹی کا خودانتظام کریں ،عدالت نے آج دوپہر 2 تک سب سے اضافی سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ کو بہت نام سنا ہے ،آپ خود دیکھ لیں۔