زینب کیس: آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو بحال کر دیا، چکوال تعینات
لاہور (ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زینب کیس قصور میں معطل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ذوالفقار احمد کو بحال کر دیا ہے اور انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار احمد کی بحالی سانحہ قصور کے حوالے سے انکوائری رپورٹ میں بے گناہی ثابت ہونے پر عمل میں آئی ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
علاوہ ازیں تقرری کے منتظر احسن سیف اللہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب وقاص حسن کو اے آئی جی انسپکشن، سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھاکہ زینب قتل کیس کے وقت ذوالفقار احمد ڈی پی او قصور تھے جنہوں نے مظاہرین پر مبینہ طورپر پولیس کو مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دیا تھا جبکہ اس سے قبل زینب کی لاش ملنے پر مقتولہ کے چچا کو تجویز دی تھی کہ لاش ڈھونڈنے پر ایس ایچ او کو 10 ہزار روپے انعام دیاجائے ۔