سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کا تشکیل کا عمل آج مکمل ہوگا،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کیلئے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں ٹھن گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل آج مکمل ہو گا،مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کو چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بنائے جانے کا امکان ہے،جبکہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کیلئے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں ٹھن گئی ہیں اور دونوں جماعتیں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرمین شپ کی خواہاں ہیں،پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے داخلہ کمیٹی کا چیئرمین بننے کیلئے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دیں،خزانہ کمیٹی کی سربراہی پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک کو ملے گی ،قانون وانصاف کمیٹی کی سربراہی سینیٹر رضا بارنی کودینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔