مشرق کے دل کے ساتھ روح افزاءمغرب میں بھی جا پہنچا، ٹائمز سکوائر یوم پاکستان منایا

مشرق کے دل کے ساتھ روح افزاءمغرب میں بھی جا پہنچا، ٹائمز سکوائر یوم پاکستان ...
مشرق کے دل کے ساتھ روح افزاءمغرب میں بھی جا پہنچا، ٹائمز سکوائر یوم پاکستان منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( پروموشنل ریلیز)مشرق کے رہنے والوں کا پسندیدہ مشروب ’روح افزا اب مغرب میں بھی پہنچ گیا اور23 مارچ 2018 کے موقع پر روح افزاءنے نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں ایک اینیمیشن چلائی جس میں پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


بلاشبہ روح افزاءپاکستان کا پسندیدہ ترین مشروب ہے، اتنے بڑے اور دنیا بھر میں معروف نام کے ساتھ، روح افزاءنے فیصلہ کیا کہ اس یوم پاکستان پر کچھ مختلف کیا جائے۔ اس بات سے شاید ہی کوئی اختلاف کرے کہ نیویارک ’جدید دور کا شہر‘ ہے۔وال سٹریٹ کے پھلتے پھولتے کاروبار، پیدل چلنے والوں کی چہل پہل اور دنیا بھر سے آنے والے لوگ، نیویارک کے ٹائمز سکوائر کے خوبصوت منظر کی یہی بہترین نقشہ کشی ہے۔


روح افزاء ، جو کہ عرصے سے مشروب مشرق کے نام سے مشہور ہے، نے بحرالکاہل کے اس پار سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور دنیا کے دل ٹائمز سکوائر جا پہنچا۔ اس بار 23 مارچ کے موقع پر روح افزاءنے مادر وطن کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ٹائمز سکوائر کی بڑی سکرین حاصل کی۔نصف منٹ پر مشتمل اینیمیشن نے روح افزاءاور پاکستان کے باہم جڑے ورثے کی تصویر کشی کی۔ یہ خراج تحسین سرخ رنگ میں پیش کیا گیا، جو مشروب مشرق کا رنگ بھی ہے۔گزرنے والوں نے بڑی سکرین کو سرخ ہوتے دیکھا، اور پھر دیکھا کہ اس کے بالائی حصے پر سبز پرچم چمک رہا تھا۔ خوشگوار حیرت میں مبتلاءلوگوں کے قدم یہ منظر دیکھنے کے لئے ٹھہر گئے۔


سڑک پار انہیں روح افزاءپیش کیا گیا۔اس سے پہلے کہ وہ اس کے تازگی بخش ذائقے کے متعلق کچھ کہتے، ایک ہی گھونٹ کے بعد ان کے چہرے کے تاثرات بتا دیتے تھے کہ وہ کیا محسوس کر رہے تھے۔ نیویارک والوں کو تو یہ بہت ہی پسند آیا۔ ڈیجیٹل سین پر یہ واقعہ وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا گیا اور خصوصاً فیس بک پر اسے ہزاروں بار شئیر کیا گیا۔ اس کاوش کو سراہا گیا، تمام تر فیس بک پر، اس کا تذکرہ فیس بک گروپس میں کیا گیا، صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد کے اس پار بھی۔اتنا کچھ کرنے کے بعد، ڈیجیٹل دنیا میں اور ذاتی طور پر بھی، روح افزاءکا جشن پاکستان کا مشن مکمل ہوا۔ اس عزم کے ساتھ کہ یہ مشن ہمیشہ جاری رہے گا، روح افزاءکوشاں رہے گا۔