سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں خالصتان ریفرنڈم 2020کے بینرز لگادئیے

سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں خالصتان ریفرنڈم 2020کے بینرز لگادئیے
سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں خالصتان ریفرنڈم 2020کے بینرز لگادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں نے علیحدہ وطن کا مطالبہ کردیا، ننکانہ صاحب میں سکھ ریفرنڈم 2020ءکے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ 2020ء کے ریفرنڈم میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد دنیا بھر سے مطالبے کی حمایت میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔سکھ یاتریوں نے خالصتان ریفرنڈم 2020ءکے بینرز گوردوارہ جنم استھان، گوردوارہ ننکانہ صاحب میں آویزاں کردیئے۔

سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک رکن نے کہا کہ ہم 2020ءمیں اپنے لئے آزاد وطن حاصل کرنے کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں، ہم اپنی الگ شناخت کیلئے خالصتان چاہتے ہیں جو ہمارا بنیادی حق ہے۔