توہین عدالت کیس، پریس کونسل آف پاکستان نے تحریری جواب جمع کرا دیا،درخواستگزار کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت درخواستگزار کے پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی، عدالت نے پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی ،پریس کونسل آف پاکستان نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرادیا،جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی نااہلی سپریم کورٹ سے ہوئی ،توہین عدالت کی درخواست سننے کی مجازبھی عدالت عظمیٰ ہے۔
پریس کونسل آف پاکستان کا موقف تھاکہ توہین عدالت پرنہال ہاشمی کوسزابھی سپریم کورٹ نے دی،توہین عدالت سے متعلق دانیال عزیز اورطلال چودھری کاکیس بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
عدالت نے درخواست گزارکے پیش نہ ہونے پرکیس کی مزیدکارروائی آئندہ سماعت تک موخرکردی ،عدالت نے پیمرا اورسیکرٹری اطلاعات سے جواب طلب کر لیا۔