ڈرون کیمرے سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی ویڈیو بنانے والے تین چینی باشندے گرفتار

ڈرون کیمرے سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی ویڈیو بنانے والے تین چینی باشندے ...
ڈرون کیمرے سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی ویڈیو بنانے والے تین چینی باشندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی ڈرون کیمرے سے ویڈیو بنانے والے تین چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پراسرار ڈرون اڑتا ہوا دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر فائرنگ کرکے اسے گرادیا۔ ڈرون کے ذریعے تین چینی باشندے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی ویڈیو بنا رہے تھے جنہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو اے ایس ایف حکام نے حراست میں لیا جس کے بعد دیگر ایجنسیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ چینی باشندے بغیر اجازت حساس مقام کی ویڈیو کیوں بنا رہے تھے ، اس حوالے سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔