’’ حکومت اس انگریز خاتون کو دعا دے جس نے ۔ ۔ ۔۔‘‘ پشاور پہنچ کر چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حکومت انگریزخاتون لیڈی ریڈنگ کودعادے جس نے ایسا ہسپتال بنایا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورے پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت انگریز خاتون لیڈی ریڈنگ کودعادے جس نے ایسا ہسپتال بنایا،حکومت بتائے5سال میں ایسے کتنے ہسپتال بنائے؟۔
اس پر سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ بجٹ میں ہیلتھ کیلئے کئی گنا اضافہ کیا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ بجٹ کا نہیں ہسپتالوں کی تعداد کا پوچھ رہا ہوں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ لاکھوں کی آبادی کیلئے300 بیڈزکاہسپتال کیسے کافی ہے؟،وزیراعلیٰ ذاتی طور پر 3 بجے پیش ہوں خود پوچھوں گا۔