شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31 مئی کو لارڈز میں چیریٹی میچ کھیلیں گی جس کا مقصد کیریبیئن جزائز میں 2017 کے دوران آنے والے طوفانوں ارما اور ماریا سے تباہ ہونے والے کرکٹ کے 5 بڑے وینیوز کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔
عالمی ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے، سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈوپنگ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کے بعد آندرے رسل کو پہلی مرتبہ کیریبیئن سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ اتنے نیک مقصد کے لیے منتخب ہونے پر شکرگزار ہوں، کرکٹ ایک بہت بڑی فیملی ہے، اس کے تمام ممبرز، ساتھیوں اور کرکٹ کے مداحوں کی جیسے بھی ممکن ہو مدد کرنا ہماری اخلاقی اور پروفیشنل ذمہ داری ہے۔

مزید :

کھیل -