’یہ تمہاری برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پرموجود ہیں‘ کمپنی ایڈمنسٹریٹر نے نوکری کرنے والی نوجوان لڑکی کو نوٹس دیا تو اس کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، لیکن دراصل ان تصاویر کی حقیقت کیا تھی؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ وہ تو۔۔۔
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے اپنے آفس میں انٹرشپ کے لیے آئی لڑکی کے ساتھ تعلق استوار کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اسے مسترد کر دیا، جس پر نوجوان نے اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے اس کی تصاویر لے کر ان کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ جان کر کوئی بھی لڑکی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنے سے خوفزدہ ہوجائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق 22سالہ رابیکا بیکر انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی ایم اینڈ جی میں انٹرن شپ کے لیے آئی تھی جہاں 25سالہ ڈیوڈ بوچیری نامی نوجوان فنڈ منیجر کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ڈیوڈ نے پہلے دن ہی رابیکا کو اپنے ساتھ کافی پینے کی دعوت دے دی لیکن اس نے انکار کر دیا، اگلے روز اس نے رابیکا سے اس کا فون نمبر مانگا تاہم اس نے نمبر دینے سے بھی انکار کر دیا۔ اس پر مایوس ہو کر ڈیوڈ نے اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے اس کی تصاویر حاصل کیں اور انہیں فوٹوشاپ کرکے اس کا چہرہ فحش اداکاراﺅں کے جسم پر لگایا اوروہ تصاویر فحش ویب سائٹ مدرلیس ڈاٹ کام پر پوسٹ کر دیں اور پھر خود ہی رابیکا کو نوٹس بھیج دیا کہ ’تمہاری فحش تصاویر ویب سائٹ پر موجود ہیں۔‘یہ تصاویر دیکھ کرپہلے تو رابیکا کے پیروں تلے زمین نکل گئی تاہم بعد ازاں جب اسے حقیقت سمجھ آئی، اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ اب ڈیوڈ کے خلاف لندن کی ہینڈن مجسٹریٹس کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے جس میں اسے متوقع طور پر 5سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔