’روزانہ نہانے سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ آپ کے۔۔۔‘ ماہرین نے انتہائی حیران کن بات بتادی، خبردار کردیا

’روزانہ نہانے سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ آپ کے۔۔۔‘ ماہرین نے انتہائی حیران کن ...
’روزانہ نہانے سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ آپ کے۔۔۔‘ ماہرین نے انتہائی حیران کن بات بتادی، خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ انسان کو روزانہ لازمی نہانا چاہیے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”روزانہ نہانا صحت مند رہنے کے لیے ضروری نہیں ہے بلکہ اس سے انسان کو انفیکشن لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ایلینی لارسن کا کہنا تھا کہ ”زیادہ نہانے سے جلد زیادہ خشکی کا شکار ہوتی ہے جس سے اس میں دراڑیں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں اور ان دراڑوں میں جراثیم داخل ہوکر انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔لوگ سمجھتے ہیں کہ روزانہ نہانے سے وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اور جسم کی بدبو ختم ہو گی لیکن حقیقت میں روزانہ نہانا اس سے کہیں زیادہ کام کرتا ہے۔ اس سے جسم پر موجود اچھے اور برے بیکٹریا کا توازن بھی خراب ہوتا ہے جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔“ڈاکٹر ایلینی کا کہنا تھا کہ ”صحت مند رہنے کے لیے ہمیں ہفتے میں ایک یا دو بار نہانا چاہیے۔ ہفتے میں ایک یا دو بار نہانا جسم کی صفائی کے لیے کافی ہوتا ہے اور اس سے جلد کے خشک ہونے کا خدشہ بھی نہیں ہوتا۔“