ایران نے ڈالر کے خلاف وہ کام کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ اب امریکہ ایران پر حملے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ لے گا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ ڈالر کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار رہتا ہے لیکن اب ایران نے ڈالر کی حکمرانی کو ایسا چیلنج دے دیا ہے کہ سن کر صدر ٹرمپ کے اوسان خطا ہو جائیں گے۔ آئی ایف پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے بین الاقوامی لین دین میں ڈالر کی بجائے یورو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور تمام وزارتوں، حکومتی آرگنائزیشنز اور فرمز کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ لین دین میں یورو کو ترجیح دیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے یہ فیصلہ بدھ کے روز کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ایک مبینہ سازش بھی زیرغور آئی جس میں انہوں نے ڈالر کے ذریعے ایک ایسی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس میں ایرانی کرنسی کی قدر کو کم سے کم کیا جائے گا۔ اس سازش کو تقویت اس خبر سے ملتی ہے کہ گزشتہ سال ستمبر سے اب تک ’فری مارکیٹ‘ میں ایرانی کرنسی کی قدر آدھی سے زیادہ گر چکی ہے۔تاہم بعض معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی کرنسی کی قیمت گرنے کی وجہ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیاں ہیں جن میں وہ ایران کے ساتھ ہونے والے نیوکلیئر معاہدے کو ختم کرکے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔