’ایرانی فوج شام میں جمع ہورہی ہے تاکہ۔۔۔‘ اب تک کا سب سے تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، اسرائیل اور امریکہ دونوں کی نیندیں اُڑگئیں

’ایرانی فوج شام میں جمع ہورہی ہے تاکہ۔۔۔‘ اب تک کا سب سے تہلکہ خیز دعویٰ ...
’ایرانی فوج شام میں جمع ہورہی ہے تاکہ۔۔۔‘ اب تک کا سب سے تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، اسرائیل اور امریکہ دونوں کی نیندیں اُڑگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد صورتحال سنگین تر ہو چکی ہے۔ ایسے میں ایران کے متعلق ایسا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے حالیہ چند دنوں میں کئی خبریں لیک کی گئیں ہیں جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی فوج شام میں جمع ہو رہی ہے اور وہ شام کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے بہت بڑا اور حتمی حملہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شام میں ایرانی ایئرفورس کی سرگرمیاں بہت تیز ہو گئی ہیں جو کہ اسرائیل پر حملے کی تیاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ایران اور اسرائیل میں حال ہی میں فضائی تصادم ہو چکا ہے، جب اسرائیل نے اپنی حدود میں داخل ہونے والا ایرانی ڈرون مار گرایا تھا اور جوابی حملے میں اسرائیلی ایف 16طیارے شام میں ایرانی فوجی اڈوں پر بمباری کرنے گئے اور وہاں ان کا ایک طیارہ تباہ کر دیا گیا تھا۔ رواں ماہ کے آغاز میں روس، شام اور ایران کی طرف سے اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے شام میں ایک ایئربیس پر بمباری کی ہے۔ اب اسرائیلی فوج ایرانی فضائیہ کی ان تیاریوں کو اپنے لیے بھی بہت بڑا خطرہ قرار دے رہی ہے۔ ایک اسرائیلی سکیورٹی آفیشل نے عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اسرائیلی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ ایرانی فوج کی ان تیاریوں کو اسرائیل پر حملے کی تیاریوں کے طور پر دیکھ رہی ہے، کیونکہ ایران کی طرف سے دھمکی دی جا چکی ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی شام کے فضائی اڈے پر بمباری کا منہ توڑ جواب دے گی۔“