پاکستان کے بڑے شہر میں بھائی نے اپنی بہن پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ، کمرے میں ایک ماہ تک بند رکھا اور جب پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تو منظر دیکھ کر ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے
کمالیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کی خواہش پر بہیمانہ انداز میں قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے علاقہ سرائے ڈوگر میں بہن نے اپنی اہل خانہ سے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا جو کہ اس کے بھائی طاہر کو زرا بھی پسند نہ آئی اور اس نے انکار کر دیا ، اس کا غصہ یہاں پر ٹھنڈا نہیں ہوا بلکہ اپنی بہن کو گولیاں مار یں اور شدید زخمی کر دیا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں کمرے میں بند کر دیا اور اعلاج نہ کروایا ۔بھائی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی ثوبیہ نامی نوجوان لڑکی ایک ماہ تک اپنے زخموں کے ساتھ کمرے میں رہی تاہم آخر کار ایک ماہ بعد اس کی ہمت جواب دے گئی اور آج دم توڑ گئی ۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تو کمرے میں نوجوان لڑکی مردہ حالت میں پائی گئی جبکہ درندہ صفت بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اپنے بیٹے کی اس درندگی پر والدین کی محبت بھی نہ جاگی اور انہو ںنے بھی مزاحمت نہ کی ۔پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔