پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 91پوائنٹس کی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 388 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 492 پوائنٹس رہی تاہم اس کے بعد اس میں منفی رجحان رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 45 ہزار 123 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آگیا۔مارکیٹ میں 8 ارب 50 کروڑ روپے کی مالیت کے 18 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 100 کی قدر میں اضافہ، 248 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔