ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی عہدے سے مستعفیٰ:نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی ’’ جیونیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے اپنا استعفیٰ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے اور فی الحال ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی البتہ ذرائع نے بتایا ہے کہ افنان کریم کنڈی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔