’اب میں یہ کام کروں گا ‘ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد علی ظفر نے خاموشی توڑ دی ، الزامات کی تردید کرتے ہوئے سب سے بڑا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلوکاری میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد اب اداکار و گلوکار علی ظفر نے خاموشی توڑ دی ہے اور الزامات کی تردید کرتے ہوئے جنسی ہراسگی کے الزام کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں رہا، الزام تراشی کے بجائے عدالت سے رجوع کروں گا۔
علی ظفر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میں میشا شفیع کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتاہوں ، میں اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس مسئلے کو سلجھانے کیلئے سوشل میڈیا پر کسی کے خلاف کوئی کمپین چلانے کے بجائے اس معاملے کو پروفیشن طریقے سے سلجھانے کی کوشش کروں گا ۔میں کسی کو بھی دکھ پہچانے کا ارادہ نہیں رکھا ۔ان کا کہناتھا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتاہوں کہ فتح ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔
جنسی ہراسگی پر خواتین کی جانب سے خاموشی توڑنے پر ایک ہیش ٹیگ بہت وائر ل ہوا ’می ٹو ‘ جس میں خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم دنیا کو بتائے جس میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ ستاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اب اس پر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اس کی حمایت کرتاہوں اور اس سے بہت اچھی طرح واقف ہوں میں، میں ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کا باپ ہوں ، ایک خاتون کا شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔۔ علی ظفر کا کہناتھا کہ میں وہ آدمی ہوں جو اپنے ، اپنی فیملی ، دوستوں اور ساتھیو ں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور بے عزتی ہمیشہ کھڑا ہوا اور آج بھی میں یہی کروں گا ۔اب میرے پاس چھپانے کیلئے کچھ بھی ہیں اور خاموش رہنے کیلئے کچھ بچا نہیں ہے ۔
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 19, 2018