پاکستانی ملکہ حسن نے اپنی ایسی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کروادی کہ پاکستانیوں کے رنگ غصے سے لال ہوگئے
نیویارک(نیوز ڈیسک) دو سال قبل بہت سے پاکستانیوں نے انزیلکا طاہر نامی پاکستانی نژاد لڑکی کا نام پہلی بار اس وقت سنا جب انہوں نے مس ارتھ 2016ءکے مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندہ بن کر شمولیت کی۔ اس وقت سے ہی اکثر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ان سے ناخوش تھے لیکن اب انہوں نے ایک اور ایسا کام کر دیا ہے کہ ایک بار پھر تنقید کی توپوں کا رخ ان کی جانب ہوگیا ہے۔
ویب سائٹ Parhloکے مطابق انزیلکا طاہر، جو اس سے پہلے ’مس پرفیکٹ‘ اور ’مس پاپولیرٹی‘ میں بھی شرکت کرچکی ہیں اور یہ دونوں مقابلے جیت چکی ہیں، نے انٹرنیٹ پر اپنی تازہ ترین تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کچھ زیادہ ہی قابل اعتراض لباس پہنے ہوئے نظر آئی ہیں۔ انزیلکا کا ہمیشہ سے مﺅقف رہا ہے کہ بیوٹی مقابلوں میں مختصر اور چست لباس پہننا ضروری ہوتا ہے اور وہ کبھی اس قسم کا لباس پہننے سے ہچکچاتی نہیں ہیں، لیکن اس بار جو تصویر پوسٹ کی گئی ہے اس میں ان کا لباس بے حد مختصر اور بہت چست ہے۔ اتنا مختصر اور چست کے اکثر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اسے برداشت نہیں کر پائے اور انہیں بدترین القابات سے نواز رہے ہیں۔ اگرچہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں سے اکثر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسری جانب دنیا بھر میں ان کے ایسے بے شمار پرستار موجود ہیں جو ان کی تعریف کررہے ہیں اور مزید ایسی تصاویر پوسٹ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔