’وہ گندی لڑکیاں ہوتی ہیں جو انٹرنیٹ پر۔۔۔‘ عالم دین نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ تمام پاکستانی لڑکیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کی دنیا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی دنیا ہے۔ ہر کوئی سوشل میڈیا کا صارف ہے اور لوگ روزانہ کی بنیاد پر اپنی تصاویر فیس بک جیسی ویب سائٹوں پر پوسٹ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے والی لڑکیوں کو تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے کیونکہ اکثر لوگ خیال کرتے ہیں کہ ان تصاویر کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ تنقید کا یہ انداز تو عام دیکھنے میں آتا ہے لیکن آج کل پاکستانی سوشل میڈیا پر دو مولوی صاحبان کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جن میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے والی لڑکیوں کے بارے میں کچھ زیادہی سخت باتیں کہہ دی ہیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس ویڈیو میں ایک مولوی صاحب اس سوال کے ساتھ اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں ”کسی خاتون کو آخر ضرورت ہی کیا ہے کہ وہ اپنی تصویر آن لائن اپ لوڈ کرے؟“ پھر وہ ایسی خواتین کے بارے میں اپنا فتوٰی جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں ”اگر کسی خاتون کی تصویر آن لائن موجود ہو، اگرچہ اس نے چہرے پر نقاب اوڑھ رکھا ہو، تو اس کے ساتھ شادی نہیں کرنی چاہیے۔ یہ خاص طرح کی عورتیں ہوتی ہیں جو آن لائن اپنی تصاویر اپ لوڈ کرتی ہیں۔ یہ عورتیں سوشل میڈیا پر کسی پھول یا ستارے کی تصویر کیوں اپ لوڈ نہیں کرسکتیں؟ یہ اپنی تصاویر ہی کیوں اپ لوڈ کرتی ہیں؟ جن مردوں کے دل میں بیماری ہوتی ہے یہ خواتین ان کی بیماری کو اور بڑھادیتی ہیں۔ یہ عبرت کی علامت ہیں۔“