حکومت پاکستان بصارت سے محرومی کی روک تھام کے لئے کوشاں ہیں:وزیر اعظم
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بصارت سے محرومی کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔
لند ن میں دولت مشترکہ اجلاس کے موقع پربینائی کے حوالے سے فلاحی اقدامات اٹھانے والے عالمی اداروں”پیک وژن“ اور ”سی بی ایم“ کے ساتھ اجلاس میں کہنا تھاکہ پاکستان بصارت سے محرومی کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ پیک وژن بینائی سے محرومی کے خاتمے کے لئے ترقی پذیرممالک میں سمارٹ فون ٹیکنالوجی کے استعمال اور صحت سے متعلق افرادی قوت کی تربیت کے میدان میں ایک ممتازعالمی ادارہ ہے، سی بی ایم آنکھوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک صدی سے زائد عرصے سے عالمی سطح پر بینائی سے محرومی کے شعبہ میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری ترقیاتی تنظیم ہے۔