اداروں میں شراکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ،کسی کوعدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال نہیں کر نے دیں گے :شہباز شریف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں میں عدم تعاون نہیں بلکہ شراکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، کسی کو عدلیہ کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ انہوں نے خود ہمیں سینیٹ انتخابات میں ووٹ دیے تھے۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں دانش سکول کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کےاعزاز میں تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن ایک روپے کی ہو یا ایک ارب کی اسے پکڑنا نیب کی آئینی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کمپنی میں 70 ارب کا ڈاکا ڈالا جا رہا تھا، تب ہم نے مقدمے درج کرائے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس وقت نیب کہاں تھا، نندی پور میں اگر بڈنگ نہیں تو نیب اس کے ذمہ دار بابر اعوان کو پکڑے۔ منتخب احتساب کے نتائج خطرناک ہوں گے۔