”نواز شریف میرے گھر چل کر آئیں اور ۔۔۔“چوہدری نثار نے ناراضگی ختم کرنے کے لیے شہباز شریف کے سامنے ایسی شرط رکھ دی کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں گے

”نواز شریف میرے گھر چل کر آئیں اور ۔۔۔“چوہدری نثار نے ناراضگی ختم کرنے کے ...
”نواز شریف میرے گھر چل کر آئیں اور ۔۔۔“چوہدری نثار نے ناراضگی ختم کرنے کے لیے شہباز شریف کے سامنے ایسی شرط رکھ دی کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منا لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق شہباز شریف نے ایک ہفتے کے اندر چوہدری نثار سے چوتھی ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی ،اس دوران چوہدری نثار نے اختلافات بھلانے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار پہلے سے دوست کے منتظر تھے اور پنجاب ہاوس کی راہداریوں میں ٹہل رہے تھے، دونوں رہنما اکیلے سرجوڑ کر بیٹھ گئے اور دو گھنٹے خوب راز و نیاز ہوا، ملاقات ختم ہوئی، شہباز شریف نے فوری واپسی کی اڑان بھر لی۔ذرائع کادعویٰ ہے کہ چوہدری نثارعلی خان پارٹی کے ساتھ اپنے تحفظات اوراختلافات بھلانے کو تیار ہیں لیکن اب صرف ایک شرط ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کے ساتھ پارٹی کے تاحیات قائد میاں نوازشریف بھی ان کے گھر چل کرآئیں تو وہ مان جائیں گے، آگے کیسے چلنا ہے یہ سب بھی طے ہوجائے گا۔

مزید :

قومی -