آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈاکٹر عاصم حسین نے سیاست سے دوری کا اعلان کردیا۔نجی نیوز چینل سما نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے سیاست سے دوری کااعلان کیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ سیاست سے دوری کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں ایک وجہ یہ ہے کہ ملک لاش بن گیا ہے اور 22 کروڑ عوام اس کواٹھائے گھوم رہے ہیں ۔ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔ ان کاکہناتھاکہ ملک میں اب نواز شریف غیر ضروری ہوچکے ہیں، جمہوری سسٹم چلانا ہے تو ووٹ کا احترام ضروری ہے۔