سمند پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی سے متعلق الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی سے متعلق الیکشن کمیشن نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سات رکنی ٹاسک فورس نادرا کے آن لائن ووٹنگ سسٹم کا جائزہ لے گی اور ٹیکنیکل آڈٹ بھی کرے گی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی ٹاسک فورس کی سربراہی دبئی کی کمپنی کے سی ای او کریں گے ، ارکان میں ڈی جی لا الیکشن کمیشن ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین ، کے پی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، نسٹ ، لمز اور آئی بی اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔