وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب کے استقبالیے میں شرکت

وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب کے استقبالیے میں شرکت
وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب کے استقبالیے میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی ہم منصب تھریسامے کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ کے دیگر سربراہان حکومت و مملکت کے ہمراہ جمعرات کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے سینٹ جیمز محل میں دیئے جانے والے استقبالیے میں شرکت کی۔اس موقع پر دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ بھی برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھیں۔استقبالیہ تقریب کے بعد تمام رہنما ایگزیکٹو سیشنز کے لیے لنکاسٹر ہاو¿س پہنچے جہاں 25ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا موضوع ”ایک ساتھ مشترکہ مستقبل کی جانب“ ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں ایگزیکٹو سیشنز اور ریٹریٹس میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔لنکاسٹر ہاو¿س میں ہونے والے ایگزیکٹو سیشنز میں دولت مشترکہ ممالک کے بہتر مستقبل پر بات ہو گی۔وزیراعظم کی اجلاس میں شرکت پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگر کرنے میں مدد دے گی اور پاکستان کو ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر دنیا کے سامنے لانے میں مددگار ہو گی۔

مزید :

قومی -