میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام پر خاتون گلوکارہ کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں ، واضح اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )میشاشفیع کی جانب پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد اب خاتون گلوکارہ کی والدہ بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کو مکمل طور پر ہر طرح سے سپورٹ کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کی والدہ اور معروف اداکارہ صبا حمید کا کہناہے کہ وہ مکمل طور پر اپنی بیٹی کو سپورٹ کر رہی ہیں اور اس کے پیچھے کھڑی ہیں ،میں رنجیدہ ہوں ، غصے میں بھی اور اس بارے میں بہت مضبوط بھی ہوں ، کہ اس طرح کا معاملہ کسی کے بھی ساتھ بھی ہو سکتاہے کہ جیسا میشا کے ساتھ جبکہ وہ ایک بااختیار خاتون ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل خواتین کو اس بارے میں بولنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی لیکن اب یہ ختم ہونا چاہیے ،ہمیں اس بارے میں اپنے مردوں کوبتانا ہوگا چاہے یہ جنسی ہراسگی چھوٹی ہو یا بڑی ،یہ خراش چھوڑ جاتی ہے ، اس زخم کو بھرنے کیلئے کسی نہ کسی کو تو آواز اٹھانی ہو گی ۔