انسداد دہشتگردی عدالت نے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی، طاہرالقادری کے بارے میں بھی بڑا حکم دے دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو 7، 7 سال قید کی سزا ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی، طاہرالقادری کے بارے میں بھی بڑا حکم دے دیا

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے 107 کارکنوں کو 7، 7 سال قید بامشقت جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2014 کے پولیس تصادم کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 10 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ مقدمے میں عوامی تحریک کے107 کارکنوں کو 7، 7 سال قید بامشقت کا حکم سنادیا ہے۔

خیال رہے کہ طاہرالقادری سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں پر بھیرہ انٹرچینج پر پولیس سے تصادم ، موٹروے پر دھرنا اورتوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ عوامی تحریک اور پولیس کی جھڑپوں کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سرگودھا -اہم خبریں -