چھ شادیاں کرنے والے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)شادی کرنے میں جعلسازی اور فراڈ کا برا انجام، چھ شادیاں کرنے والے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چھٹی بیوی آمنہ نے فیصل یونس کے خلاف تھانہ مصری شاہ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ آمنہ فیصل کا کہنا ہے کہ فیصل نے مجھ سے پیسے بٹورنا شروع کر دئیے تھے۔ آمنہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ میرے والد کی جائیداد سے بھی حصہ مانگتا ہے۔