کسٹم میں کلرک بھرتی کرانے کا جھانسہ دیکر شہری سے 6لاکھ ہتھیا لئے
پھول نگر(نمائندہ خصوصی)کسٹم میں کلرک بھرتی کرانے کا جھانسہ دیکر شہری سے 6لاکھ ہتھیا لئے۔پنچائیت کے روبرو دیا گیا چیک بھی کیش نہ ہوسکا۔لشاریاں اوکاڑہ کے رہائشی مشتاق احمد اویسی نے بلوکی کے رہائشی منشاء کو بتایا کہ اس کے اعلیٰ افسران سے تعلقات ہیں سرکاری محکموں میں بھرتی ہورہی ہے آپ کے بچے کو بھی کسٹم میں بھرتی کرادیتے ہیں جس پر 6لاکھ 30ہزار روپے میں معاملہ طے پاگیا ۔کام نہ ہونے پر رقم کی واپسی کے مطالبے پر مشتاق کی طرف سے دیا گیا چیک بھی کیش نہ ہوسکا ۔مدعی کی درخواست پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا۔