وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی جدہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی جدہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ...
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی جدہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے جدہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن سے ملاقات کی. سعودی وزیر نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا. ملاقات میں حج کی تیاریوں اور انتظامات پر گفتگو ہوئی.
نورالحق قادری نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر حج کا شکریہ ادا کیا. انھوں نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے پر بھی انکا کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس سے عازمین حج کو ملنے والی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور ان کے سفر کا دوررانیہ کم ہوگا. وفاقی وزیر نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر شہروں بشمول کراچی لاہور اور اسلام آباد کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کرنے کی استدعا کی.


سعودی وزیر ڈاکٹر صالح نے کہا کہ تمام حجاج ہمارے لئے قابل احترام ہوتے ہیں اور انکے آرام اور سہولت کا خیال رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے. روڈ ٹو مکہ اسی سہولت کا حصہ ہے، انھوں نے یقین دلایا کہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر شہروں کا روڈ ٹو مکہ میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا. ملاقات میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر محمد مشتاق احمد اور ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی بھی موجود تھے.


مذہبی امور کے وزیر سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور اس دوران وہ پاکستان کے حج مشن کے تحت پاکستانی حجاج کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیں گے.

مزید :

عرب دنیا -