آج کون سے 15 اہم افراد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے؟ جانئے

آج کون سے 15 اہم افراد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے؟ جانئے
آج کون سے 15 اہم افراد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکیلئے منتخب ہونے والے 15 کھلاڑی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کچھ دیر میں وزیراعظم ہاو¿س میں عمران خان سے ملاقات کرے گی جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے علاوہ مینجمنٹ کے حکام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019ءکیلئے گزشتہ روز قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔
فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ڈراپ کر کے جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی شمولیت کا دار و مدار ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں پرفارمنس پر ہوگا۔

مزید :

کھیل -