نوازشریف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس تیار ہوگیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے نوازشریف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف ایک اور کیس تیار کرلیا ہے اور نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب راولپنڈی گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق نامعلوم شکایت پر تحقیقات کررہی ہے۔
جیونیوز کے مطابق نیب ٹیم نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں بیان لے گی، شاہد خاقان عباسی کا بھی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کیس میں بیان لیا جاچکا ہےجبکہ آئی بی کے سابق سربراہ آفتاب سلطان کو بھی بیان کیلیے طلب کیا گیا مگروہ پیش نہ ہوئے۔ جیوکے ذرائع نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کے کیس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ افسران سے بھی بیانات لیے جاچکے ہیں،نوازشریف اور ان کے اہلخانہ پر30 سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا الزام ہے،بی ایم ڈبلیو گاڑیاں سارک کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ نے خریدی تھیں۔