”کیا آپ ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کریں گے؟“ انضمام الحق کا حیران کن جواب سن کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں

”کیا آپ ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کریں گے؟“ انضمام الحق کا حیران کن ...
”کیا آپ ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کریں گے؟“ انضمام الحق کا حیران کن جواب سن کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کا سوال گول کر گئے اور کہا کہ میں نے قبول نہ بھی کیا تو آپ مجھ پر ہی ڈال دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست کی ذمہ داری قبول کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہو گا کہ آپ یہ کہیں سلیکٹرز نے بہتر ٹیم بنائی، کوچ اور کپتان نے میدان میں اس کو اچھے انداز میں چلایا، باقی جہاں تک ذمہ داری قبول کرنے کی بات ہے تو میں قبول نہ بھی کروں تو آپ مجھ پر ہی ڈال دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ معاہدہ 29اپریل کو ختم ہونے کی بات ہورہی ہے، فی الحال تو ورلڈکپ پر توجہ مرکوز رکھیں،اگلی باتیں بعد میں دیکھتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل -