”فواد چوہدری متبادل فردوس عاشق اعوان، یہ تو ایسا ہی ہے جیسا شیلا کی جوانی۔۔۔“ ارشاد بھٹی نے دبنگ تجزیہ کر دیا

”فواد چوہدری متبادل فردوس عاشق اعوان، یہ تو ایسا ہی ہے جیسا شیلا کی ...
”فواد چوہدری متبادل فردوس عاشق اعوان، یہ تو ایسا ہی ہے جیسا شیلا کی جوانی۔۔۔“ ارشاد بھٹی نے دبنگ تجزیہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کلیدی وزارتوں کے قلمدان تبدیل کر دئیے ہیں جن میں وزارت اطلاعات و نشریات بھی شامل ہے۔
سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈویژن مقرر کیا گیا ہے جس پر معروف صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے انوکھے اور دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” فواد چوہدری کی متبادل فردوس عاشق۔۔۔ ایسے ہی جیسے شیلا کی جوانی یا منی بدنام ہوئی عطاءاللہ عیسی خیلوی سے سننا۔۔۔“