متحدہ عرب امارات میں ملنے والے 11 تلور پاکستان پہنچا دئیے گئے

متحدہ عرب امارات میں ملنے والے 11 تلور پاکستان پہنچا دئیے گئے
متحدہ عرب امارات میں ملنے والے 11 تلور پاکستان پہنچا دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال جنوری میں متحدہ عرب امارات میں پولیس نے تلور سمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنا دی تھی اور ملزمان کے قبضے سے 11تلور برآمد کر لیے تھے۔ ان تلوروں کا تعلق پاکستان سے تھا ، جنہیں اب واپس پاکستان پہنچا کر ان کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ تلور ’انٹرنیشنل فنڈ برائے تحفظ تلور ‘ کے حوالے کیے گئے تھے جس نے انہیں پاکستان کے اس علاقے میں پہنچایا جہاں یہ ہجرت کرکے آتے ہیں اور ان کے ساتھ ابھی یہیں موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد کرنے کے بعد 8ہفتے تک ابوظہبی میں ہی ان تلوروں کا علاج کیا جاتا رہا۔ انہیں پاکستان کے صحرائے چولستان میں چھوڑا گیا ہے۔ ابوظہبی میں علاج کے دوران ان کے جسموں میں ’جی پی ایس ٹریکر‘ بھی نصب کیے گئے تھے تاکہ ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جا سکے۔واضح رہے کہ ملزمان یہ تلور اومان کے راستے متحدہ عرب امارات لیجا رہے تھے کہ بارڈر پر ہی پکڑے گئے۔

مزید :

عرب دنیا -