انسٹاگرام کا تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیصلہ، یہ فیچر کیوں متعارف کرایا جارہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

انسٹاگرام کا تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیصلہ، یہ فیچر کیوں متعارف ...
انسٹاگرام کا تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیصلہ، یہ فیچر کیوں متعارف کرایا جارہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ پر شیئر کی جانے والی تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیس بک کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام کی جانب سے تصاویر کے لائکس کی تعداد چھپانے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس نئے فیچر کے تحت کسی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اس کے فالورز کو پتا نہیں چلے گا کہ اسے کتنے لوگوں نے لائک کیا ہے لیکن شیئر کرنے والے کو یہ تعداد نظر آتی رہے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ پر یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی جسے صارفین پسند کریں گے۔
انسٹاگرام کے ترجمان نے دی ورج نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک فوٹو شیئرنگ ایپ پر اس فیچر کو ٹیسٹ نہیں کیا گیالیکن جلد ہی اس کی آزمائش کی جائے گی۔ کمپنی چاہتی ہے کہ صارفین اس طرف زیادہ توجہ دیں کہ ان کے دوستوں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا ہے نہ کہ ان کی توجہ اس بات پر مرکوز ہو کہ ان کے دوست کی تصویر کو کتنے لائکس ملے ہیں۔
ماہرین سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لائکس کی تعداد منظر عام پر لانے کی وجہ سے نوجوانوں میں سوشل میڈیا پرزیادہ سے زیادہ وقت گذارنے کا رحجان بڑھتاجارہاہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ڈپریشن کی ایک وجہ سوشل میڈیا پر لائکس کی کم تعداد بھی ہے۔