فیض آباد دھرنا کیس، سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیئے

فیض آباد دھرنا کیس، سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیئے
فیض آباد دھرنا کیس، سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیض آباد دھرناکیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے دائر آٹھ درخواستوں کو نمبر الاٹ کر دئیے گئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، الیکشن کمیشن آف پاکستان، پیمرا، انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)، وزارت دفاع اور اعجازالحق نے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست کو سی ایم اے 3575، ایم کیو ایم کی درخواست سی ایم اے 3579، شیخ رشید کی درخواست کو 3577، الیکشن کمیشن کی درخواست کو 3610، پیمرا کی نظر ثانی درخواست کو سی آر پی 268، آئی بی کی درخواست کو 267، وزارت دفاع کی درخواست کو 266 اور اعجازالحق کی درخواست کو 3582 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عدالت نے ہمارے رہنماؤں کا مؤقف سنے بغیر اپنے فیصلے میں 2014 میں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کا ذکر کیا گیاہے۔وفاق میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اپنی نظرثانی کی اپیل میں مؤقف اپنایا کہ عدالتی فیصلہ آئین کے ارٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، فیض آباد دھرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کے پیراگراف نمبر 23 اور 24 مفروضوں کی بنیاد ہر ہیں۔