وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا

وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا
وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں، وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا،وفاقی وزرا سمیت جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی وزرا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں  کا اہم اجلاس کل (ہفتہ )کو بنی گالہ میں ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارتوں کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا  ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم حکومتی ترجمانوں کو اجلاس کے دوران اہم ہدایات دیں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جن میں سب سے بڑی تبدیلی اسد عمر کا استعفی اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنایا جانا تھا۔استعفے کے اعلان کے بعد اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کابینہ میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں،میرا تحریک انصاف کے ساتھ اچھا وقت گزرا،آئندہ بجٹ میں حکومت کو مشکل فیصلے کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان خود چاہتے تھے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا عہدہ سنبھالوں،میں نے ملک کی بہتری کے لیے ہمیشہ کچھ کرنے کی کوشش کی،ہمیں معیشت خراب حالت میں ملی تھی،اسد عمر کی جگہ حفیظ شیخ کو خزانے کی ذمہ داری دینے کے بعد کپتان کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں سامنے آئیں۔

فواد چودھری، غلام سرور خان، بریگیڈئیر(ریٹائرڈ)اعجاز شاہ اور شہریار آفریدی کی وزارتیں بھی تبدیل کی گئیں جبکہ اعظم سواتی دوبارہ کابینہ میں شامل ہوگئے۔

مزید :

قومی -