وزیراعظم کسی کو بھی وزارت دے اور لے سکتے ہیں:طارق بشیر چیمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی وزارت میں رکھ سکتے اور نکال سکتے ہیں، اگر وزرات کا مسئلہ ہوتا تو کانفرنس کرنے نہیں آتا۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت ہاؤسنگ شبیر حسین قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں گھروں کی قلت ہے، وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ لانچ کر کے تنقید کو ختم کردیا، یہ منصوبہ روزگار میں فراہمی کا سبب بنے گا۔وفاقی وزیر ہاوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہاؤسنگ کی کارکردگی پر مجھ سے دو سال بعد سوال کیے جائیں تو بتا سکوں گا،میرے حلقے میں جو گھر جلے ان میں میرا کردار نہیں، ان معاملات پر میں نے کسی کو کوئی موقف نہیں دینا۔