پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازکے کیبن کا آکسیجن پریشرکم ہوگیا جس کے باعث طیارے کی ونڈ سکرین میں دراڑ پڑ گئی۔ پی آئی اے کی پرواز ایئربس اے 320 میں دوران سفر بہاولپور کی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی تاہم پائلٹ نے طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا ہے اورکچھ دیر بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی تھی جو کہ معمولی فنی خرابی تھی۔