بھوک سے حاملہ خاتون کا انتقال، چندے سے تدفین، تہلکہ خیز دعویٰ
میر پور خاص (ویب ڈیسک) سندھ میں ضلع میرپور خاص کے شہر جھڈو میں غربت وبھوک کے باعث نبی سرروڈ کے علاقے میں 45سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کرگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی، لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی، چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا، بیوی کی تدفین بھی علاقے کے لوگوں نے چندہ کرکے کی ہے۔