آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا:محکمہ موسمیات

 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ...
 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا:محکمہ موسمیات

  

قومی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

 لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بحیرہ عرب سے سمندری ہواوں نے پاکستان کا رخ کیا تو لاہور کی فضا بھی ٹھنڈی ہوگئی۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گاجبکہ منگل کے روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بونداباندی کے امکانات ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -