اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہانیہ

 اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان نے کہا کہ اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔ہانیہ خان نے کہا کہ گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے،ایک سوال کے جواب میں خرد حیات نے کہا کہ سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے۔ہانیہ خان نے کہا ہے کہ انسان کو زندگی میں کبھی غرور نہیں کرنا چاہیے۔اس وقت مہنگائی کی وجہ سے پوری قوم پریشان ہے ہم سب کو مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصّہ ہیں میں نے ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی گھبرائی نہیں ہے۔ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اورخدا کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

مزید :

کلچر -